علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

30جنوری تا 5 فروری 2023


January 29, 2023
30جنوری تا 5 فروری 2023

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل
آپ کا سیارہ مریخ سفر کے خانے میں ابتدائے ہفتہ پیر اور منگل متحرک ہورہا ہے۔ ایسے میں آپ کی جیب کا سیارہ اخراجات کے خانے میں جاچکا ہے۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں، سفر ہوسکتا ہے، بہن بھائیوں اور قریبی لوگوں سے کچھ تلخی ہوسکتی ہے۔ اس ہفتے اولاد سے راحت ملے گی ، سفر سے متعلق کیریئر والوں کے لیے اچھے دن آچکے ہیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
مشتری بارھویں گھر میں متحرک ہے۔ لوگوں کی فلاح و بہبود کا جذبہ جاگے گا۔ بیرون ملک سرمایہ کاری سے فائدہ ہونے کی امید قوی ہے۔ ہوسکتا ہے لگایا گیا پیسہ اس ہفتے فائدہ نہ دے لیکن اگلے دو ہفتوں میں فائدہ ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ گذشتہ ہفتے کی پچیدگیاں نہ صرف دور ہوجائیں گی بلکہ جو لوگ تعاون سے گریزاں تھے آپ کے اچھے معاون ہوسکتے ہیں۔ یکم فروری کسی مہربان سے ملاقات ہونے کا یوگ موجود ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
آپ کا سیارہ ابھی کم زور جگہ ہے لیکن یہاں سے اس کی نظر آپ کی جیب کو وزنی کررہی ہے۔ بقول شخصے شیخ گرتا بھی ہے تو پیسہ ہی نیچے ہوتا ہے۔ یکم، تین اور چار فروری کو آپ کی آمدن میں اضافہ ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔اولاد اور بیرون ملک سرمایہ کاری یا ان سے ملک کاموں سے فائدہ، عزت اور آپ کی شخصیت میں نکھار آتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
ایک دوست پریشانی اور نیند کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسا اولاد کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ یہیں آپ کے تین اچھے دوستوں میں سے ایک دوست آپ کا اچھا مشیر ثابت ہو اور بزرگانہ معاونت کا حق ادا کرسکتا ہے۔ ازدواجی زندگی میں جاری توتومیں میں ایک نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ بظاہر لگتا ہے چپ ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اس ہفتے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
آپ کا سیارہ دلو سے گزر رہا ہے جہاں زحل بھی موجود ہے۔ مارکیٹنگ کا شعبہ آپ کو بڑے دوررس نتائج دے سکتا ہے۔ آپ کا کیریئر ان دنوں کچھ ہوا میں رسی کی طرح ڈول رہا ہے، لیکن مقدر میں مشتری چمکنے والا ہے۔ جلد اس گردش سے آپ نکلنے والے ہیں اور بڑی کام یابیاں سمیٹنے کا وقت آرہا ہے، لہٰذا تن من سے اپنے کام میں جان لڑادیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کا سیارہ اولاد اور محبت کے خانے میں موجود ہے اور زحل چھٹے میں شمس کے ساتھ محبوب اور اولاد سے وابستہ امیدیں پوری نہیں ہوںگی۔ آپ کو ذہنی و جسمانی الجھن کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ اس ہفتے پانچ فروری کو جب چاند چودھویں کا ہوگا اس میں شدت آسکتی ہے۔ آمدن میں اضافہ مشقت اور مشکل سے ہوگا، بلکہ کچھ پیسہ ضائع بھی ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
اس ہفتے مالی فائدہ ضرور ہوگا، لیکن ہوکے نقصان کا اندیشہ ہے یا خرچ ہوسکتا ہے اور یہ خرچ بلاارادہ بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے اولاد کے خانے میں شمس و زحل موجود ہیں اور اسی ہفتہ کے آخری دن جب چاند جوانی پر ہوگا اولاد سے راحت ملنے کی امید ہے۔ خوشی کے لمحات ہوسکتے ہیں۔ آپ کا سیارہ زہرہ کام کے مقام پر یکم فروری کو چاند سے اچھی نظر بنائے گا۔ یہ وقت مالی فائدے کے اشارے دے رہا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے صحت کے خانے کا مالک موذی امراض سے متاثر ہورہا ہے۔ مقعد سے متعلق کچھ مسائل سانس کی تنگی کے امراض کو جنم دے سکتے ہیں۔ ان امراض سے متاثر کرسکتے ہیں ان امراض کو بڑھاوا مل سکتا ہے۔ بہت زیادہ احتیاط کی کا مشورہ ہے۔ خصوصاً ان افراد کو جو بچے، بوڑھے یا ان امراض کے مستقل مریض ہیں۔ آپ کی جیب کا مالک سیارہ بھی اسی خانے میں ہے۔ گویا اخراجات بھی اسی مد میں اٹھ سکتے ہیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
سفر کا خانہ کھل چکا ہے۔ بزنس یا زیارات کے لیے سفر ہوسکتا ہے۔ مالی فائدہ بھی ہونے کی امید ہے ، لیکن ازدواجی حوالے سے ممکن ہے یہ ہفتہ زیادہ تعاون نہ کرے۔ اس سلسلے میں کچھ صبر سے کام لینا بہتر ہے۔ آپ کا مشتری آپ کے دماغ میں نئی راہیں لائے گا۔ دماغ خوب کام کرے گا۔ گذشتہ دنوں جو الجھاؤ تھے وہ دور ہوچکے ہوں گے اور آسانیوں کی امید ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
غیرمتوقع آمدن میں بہتری، قرض کا حصول، وراثتی فائدہ، انشورنس سے مالی حصول اور شریکِ حیات سے بھی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس ہفتے آپ کے لیے کافی اچھی صورت حال کی امید کی جاسکتی ہے۔مکان کے حوالے سے کوئی ہلکی پھلکی اور عارضی الجھن ہوسکتی ہے۔ وہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ دوسرا مکان یا سواری کا حصول ممکن ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
شمس وزحل آپ کے طالع میں قریب آرہے ہیں۔ عطارد بارھویں یعنی لاشعور کے خوابی سلسلے کو متحرک کررہا ہے اور صحت کا مالک سیارہ چاند جیسے ہی چودھویں کا ہوگا آپ غیرمرئی /نفسیاتی اور تخیلاتی امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ محتاط رہیں یہ الجھن بچوں سے متعلق بھی ہوسکتی ہے اور ازدواجی معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔ دو اور تین فروری کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
مالی فائدہ ضرور ہوگا، لیکن والدہ کی صحت اسپتال کا راستہ دکھاسکتی ہے۔ سانس کے مسائل، معدہ اور دل کے مسائل سر اٹھا سکتے ہیں۔ کوئی بزرگ آپ کے گھر تشریف لاسکتے ہیں۔ وراثتی مکان کے بارے میں بہن بھائیوں میں دوریاں ہوسکتی ہیں۔ آپ کا بھی معدہ اور ذہنی سکون متاثر ہوسکتا ہے۔ کوئی دوست امید بنا کے توڑ سکتا ہے۔ بڑے بھائی سے وابستہ امید ممکن ہے پوری نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں