جرمنی میں نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے

سنیما میں نصب کی گئی یہ اسکرین 127.2 فِٹ چوڑی اور 68.8 فِٹ اونچی ہے


ویب ڈیسک January 28, 2023
(تصویر: انٹرنیٹ)

جرمنی میں ایک سنیما نے 8770.43 مربع فِٹ آئی میکس اسکرین نصب کر کے بیک وقت دو گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

جنوب مغربی جرمنی کی ریاست بیڈن-ورٹمبرگ کی ایک ملٹی پلیکس چین دی ٹرامپلاسٹ لیونبرگ میں 127.2 فِٹ چوڑی اور 68.8 فِٹ اونچی اسکرین نصب کر کے سب سے بڑی آئی میکس اسکرین اور سب سے بڑی مستقل سنیما اسکرین کے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے گئے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ریکارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین کی چوڑائی کو سمجھنا ہو تو یوں سمجھا جائے کہ یہ بوئینگ 737 ایئر لائنر سے بڑی ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک اسپیشلسٹ کمپنی نے لیزر سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسکرین کی پیمائش کی، جس سے ان کو اسکرین کا سائز ملی میٹر کی باریکی میں بھی معلوم ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں