پولیس آپریشن میں گرفتار 70ملزم 6عدالتوں میں پیش

منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار باپ بیٹے کا جسمانی ریمانڈ


Staff Reporter April 08, 2014
منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار باپ بیٹے کا جسمانی ریمانڈ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے دوران آپریشن گرفتار 70ملزمان کوسٹی کورٹ کی6عدالتوں میں پیش کردیا عدالتوں نے ملزمان کو جسمانی اور عدالتی ریمانڈ پر جیل اور پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے۔۔

پیر کو تھانہ سولجز بازار ، گلستان جوہر ، ایس آئی یو ، سائٹ ، بریگیڈ ، گلشن اقبال ، لانڈھی ، عزیز بھٹی سمیت دیگر نے رحیم ، سرتاج ، سعید ، عمیل ، کاشف ، ارشد سمیت 70ملزمان کو اسلحہ ایکٹ ، ڈکیتی ، پولیس مقابلہ ، اقدام قتل، اغوا ، قتل کے مقدمات میں پیش کیا اور عدالتوں کو تفتیشی افسران نے بتایا کہ ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں سے دوران آپریشن گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ،دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی سہیل احمد جتوئی نے منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتا رباپ بیٹے اختر محمد اور حیات محمد کو 10 اپریل تک کے جسمانی ریمانڈ پر تھانہ گلشن اقبال کے حوالے کردیا، عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے 7000 کلو منشیات برآمد کی ہے مقدمے میں مفرور ملزمان لال خان اور گل رحیم کو گرفتار کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔