اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سےمسترد کرتے ہیں سوئیڈن

انتہاپسندوں کی حرکت سرکاری موقف کی عکاس نہیں ، پاکستان میں سوئیڈش سفارتخانہ

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی گھناؤنی حرکت پر مسلمان ممالک میں احتجاج جاری ہے:فوٹو:فائل

عالم اسلام کے شدید دباؤ پرسوئیڈن نے ملک میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والوں کو اسلاموفوبیا کا شکار قرار دے دیا۔

پاکستان میں سوئیڈن کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئیڈش حکومت اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔




بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہاپسندوں کا اقدام کسی طور پربھی سوئیڈن کی حکومت کے موقف کا عکاس نہیں ہے۔ سوئیڈن میں گزشتہ دنوں انتہاپسندوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مذموم واقعے کے بعد مسلمان ملکوں نے سوئیڈن سے شدید احتجاج کیا ہے اور مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسلمانوں نے گھناؤنی حرکت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
Load Next Story