لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام ہیکر گرفتار

گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیکنگ ڈیوائس اور مخصوص ٹولز برآمد کرلیے گئے، ترجمان ڈولفن


ویب ڈیسک January 27, 2023
گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیکنگ ڈیوائس اور مخصوص ٹولز برآمد کرلیے گئے، ترجمان ڈولفن

جوہر ٹاؤن ڈولفن اسکواڈ نے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم ہیکر کو گرفتار کرلیا۔

ڈولفن اسکواڈ نے پی آئی اے روڈ پر ATM ہیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ملزم ATM ہیک کر کے کیش نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیکنگ ڈیوائس اور مخصوص ٹولز برآمد کرلیے گئے۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ملزم وقاص کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار چاق و چوبند ہیں اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں