
تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے قریبی گائوں میں آتشزدگی سے50 مکانات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ گوٹھ علی نواز مگسی میں کپاس کے ڈھیر میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گائوں کو لپیٹ میں لے لیا اور کچے پکے 50 مکانات اور ان میں موجود کپڑے، قیمتی سامان، طلائی زیورات اور اجناس جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ گھارو کے قریب ککران کے گوٹھ عیدن رند میں ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،تیز ہوا کے باعث آگ نے دیگر 19 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت کو بڑھتا دیکھ کر گھارو سے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔ تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی جس سے 20 گھروں میں موجود تمام اثاثہ جل کر خاکستر ہوگیا ۔ ادھر تلہار کے قریب گوٹھ بہاول جونا میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے6 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، فائر بریگیڈ پہنچنے سے قبل 4 بکرے، جہیز سمیت دیگر قیمتی سامان خاکستر ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔