کراچی کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک

مقتول سعید آباد میانوالی کالونی کا رہائشی تھا، گولی کنپٹی پر لگنے سے فوری موت واقع ہوگئی، تحقیقات شروع


Staff Reporter January 27, 2023
31 سالہ وقاص بکنگ کے بعد واپس گھر جا رہا تھا (فوٹو فائل)

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران کرایے کی کار چلانے والے 2 بچوں کے باپ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق مائی گاڑی ناردرن بائی پاس خیبر کٹ گلوبل کنکشن آفس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے پہلے منگھوپیر تھانے اور پھر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول کی شناخت وقاص نیازی ولد حبیب اللہ کے نام سے کی گئی۔ 31 سالہ وقاص نیازی بلدیہ ٹاؤن سعید آباد چوبیس کی مارکیٹ کے قریب میانوالی کالونی کا رہائشی اور 2 سالہ بیٹے کا باپ تھا اور کرایے کی کار چلاتا تھا۔

ڈاکو مقتول کی کار ، نقدی ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کے مطابق فون پر کسی نے کار بُک کروائی تھی، وقاص بکنگ سے واپس گھر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک کر چھینا جھپٹی کے دوران فائرنگ کردی، جس میں ایک گولی کان کے نیچے کنپٹی پر لگی اور دوسری جانب سے باہر نکل گئی، جس کی نتیجے میں وقاص کی فوری طور پر موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔