رنبیر کپور نے طیش میں آکر تصویر بنوانے والے مداح کا فون پھینک دیا ویڈیو وائرل

رنبیر کپور کو مداح کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے


ویب ڈیسک January 27, 2023
(اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداح کا فون پھینک دیا۔

سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ویڈیو میں رنبیر کو آن کیمرہ اپنے ایک مداح کا فون پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور کا مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرتا ہے تاہم وہ تصویر لینے میں ناکام ہوجاتا ہے جب وہ دوسری مرتبہ بھی تصویر نہیں بنا پاتا تو رنبیر طیش میں آکر اس کا موبائل فون پھینک دیتے ہیں اور اسے غصے میں گھورتے نظر آتے ہیں۔



رنبیر کپور نے آن کیمرہ مداح کے ساتھ بدسلوکی کی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار نے اپنے مداح کے ساتھ برا سلوک کیا جس پر انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

یاد رہے کہ رنبیر جلد اپنی آنے والی فلم 'تو جھوٹی میں مکار' میں پہلی مرتبہ شردھا کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں