بھارت نے چوتھی طاقت بنانے کی آس دلاکر خود ہی توڑ دی تھی ذکا اشرف

انگلینڈ اور آسٹریلیا کسی چوتھے ملک کو شامل کرنے پر راضی نہیں تھے، ذکا اشرف

انگلینڈ اور آسٹریلیا کسی چوتھے ملک کو شامل کرنے پر راضی نہیں تھے، ذکا اشرف۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے سابق سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بھارت نے چوتھی طاقت بنانے کی آس دلاکر خود ہی توڑ دی۔


انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مخالفت کے سبب پیش رفت ممکن نہ ہوسکی۔نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے ذکااشرف نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے فون پر بگ فور میں شامل کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن بعد ازاں یہ کہہ کر انکار کردیا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کسی چوتھے ملک کو شامل کرنے پر راضی نہیں، دونوں کا موقف تھا کہ ووٹ حاصل کرنے کیلیے پاکستان کو بگ فور کا حصہ بنایا تو جنوبی افریقہ اور سری لنکا بھی ایسے ہی مطالبات کریں گے۔

سابق چیئرمین کے مطابق پاکستان کے مسئلے پر بگ تھری میں اختلاف رائے کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، کوئی معقول پیشکش ہوتی تو ملکی مفاد کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔ یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی نے بگ تھری کے معاملے میں ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story