پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت ہدایات جاری کرے، استدعا
تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے دائر کی گئی پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ 10 دن سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے ۔