فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں اہلیہ

رش کے باعث پاؤں زخمی ہوا ہے، حبہ چوہدری


ویب ڈیسک January 27, 2023
پولیس اہلکار فواد سے ملنے ایسے روک رہے تھے جیسے ہم پتا نہیں کیا کردیں گے، اہلیہ فواد چوہدری:فوٹو :فائل

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں۔

فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا تھا کہ رش کے باعث میرا پاؤں زخمی ہوگیا ہے۔ دھکےبھی لگے ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

حبہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں سے فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر کوئی تکرار نہیں ہوئی۔ پولیس اہلکار فواد چوہدری سے ملنے سے ایسے روک رہے تھے جیسے ہم پتا نہیں کیا کردیں گے۔



ایک سوال کے جواب میں حبہ چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔