ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ سیکورٹی چیف ہلاک

فائرنگ کے واقعہ میں 2 سیکورٹی گارڈز زخمی بھی ہوئے


ویب ڈیسک January 27, 2023
ایران میں سفارت خانے پر فائرنگ کی تحقیقات کررہے ہیں، آذر بائیجان:فوٹو:انٹرنیٹ

ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پرفائرنگ کے واقعے میں سیکورٹی چیف ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے کی چیک پوسٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈز زخمی بھی ہوئے۔

آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور نے پہلے سیکورٹی چیک پوسٹ تباہ کی اور پھر سیکورٹٰی چیف اور گارڈز کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ حملے کی وجہ کے بارے میں بھی ابھی علم نہیں ہوسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں