پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے اسحاق ڈار

اللہ تعالیٰ نے پاکستان بنایا ہے تو اس کی ترقی اور خوشحالی بھی اللہ کے ذمے ہے، وزیر خزانہ


ویب ڈیسک January 27, 2023
پانچ سال میں ملک کی معیشت تباہ کی گئی،وزیرخزانہ:فوٹو:فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔

اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان معاشی دلدل میں ہے۔ انشا اللہ اس دلدل سے نکل جائیں گے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا میں رہنے کے لیے قائم کیا ہے۔ یہ واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تھا حتی کہ سعودی عرب بھی کلمہ شریف کے نام پر نہیں بنا۔ اگر اللہ نے پاکستان بنایا ہے تو اس کی حفاظت ، ترقی اور خوشحالی بھی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ بطور قوم ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ 5 سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔ پانچ سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کی گئی مگر اتحادی جماعتوں کی حکومت اگلے عام انتخابات تک بہتری لانے کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ 2018 کے پانچ سال بعد ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس کی پوری طرح تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔ وزیراعظم شہبازشریف چیلنجز سے لڑ رہے ہیں۔ آج پاکستان ڈان اور پاناما ڈرامے کو بھگت رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔