لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان پر واپسی

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے لارا کو اہم عہدہ سونپ دیا


ویب ڈیسک January 27, 2023
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے لارا کو اہم عہدہ سونپ دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کو 'پرفارمنس مینٹور' کے طور پر شامل کرلیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے گیم سینس کو بہتر بنانے کیلئے کوچز کی مدد کریں گے۔

اس موقع پر سابق کرکٹر برائن لارا نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ نئی حکمت عملی بنانے میں کامیاب ہوسکتا ہوں۔

برائن لارا کا پہلا پروجیکٹ زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی، جو 4 فروری سے بلاوایو میں شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔