نیوزی لینڈ میں طوفانی بارش اورتیز ہوائیں آکلینڈ میں ایمرجنسی نافذ

مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا


ویب ڈیسک January 27, 2023
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی:فوٹو:فائل

نیوزی لینڈ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافر ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ آکلینڈ میں 15 گھنٹوں میں 166 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثرہوا۔ طوفانی ہواؤں اور بارش سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں