متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل حفاظتی ضمانت منظور
30 جنوری کو وطن پہنچوں گا، تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں، پولیس، نیب اور ایف آئی اے کو روکا جائے، بابر غوری
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 10 روز کے لیے حفاظی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایم کیو ایم رہنماء و سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے، وہ تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، پولیس، نیب اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔
عدالت نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے بابر غوری کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردئیے۔
واضح رہے کہ بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست بابر غوری کی بیٹی علیشاہ نے دائر کی تھی۔