بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید

اہلکار خالد حسین کو شہید کیا گیا، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

اہلکار خالد حسین کو شہید کیا گیا، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان (فوٹو : انٹرنیٹ)

بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے لیویز کے اہل کار کو شہید کردیا، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع بولان میں بالاناڑی کے مقام پر پیش آیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے لیویز کی چوکی پر حملہ کیا جس میں فائرنگ سے اہلکار خالد حسین شہید ہوگیا، دہشت گردی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔


وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے، فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے شہید اہل کار کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
Load Next Story