پاکستان کے کم عمر فنکاروں نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا

سجل علی اور بلال عباس سمیت 3 پاکستانی اداکاروں نےبین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیا ہے


ویب ڈیسک January 27, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے 5 بڑے فنکاروں کے نام '30 انڈر 30 جنوئی ایشیائی' فہرست میں شامل کر لیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے 'ایسٹرن آئی' نے سال 2022 کے بہترین کم عمر فنکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کم عمر اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔

سال 2022 کے بہترین اور کم عمر فنکاروں کی جنوبی ایشیائی فہرست میں پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ سجل علی، کنزہ ہاشمی اداکار بلال عباس جبکہ گلوکار و اداکار عاصم اظہر اور اذان سمیع خان جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔



سال 2022 کی بہترین انڈر 30 فنکاروں کی فہرست میں 5 پاکستانی فنکاروں سمیت مس مارول میں مرکزی کردار نبھانے والی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کا نام بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ 'ایسٹرن آئی' ہر سال انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ 30 برس سے کم عمر نوجوان فنکاروں کو ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئےانہیں بہترین کام پر 30 انڈر 30 ایشیائی فہرست میں شامل کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔