الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان

امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے ،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک January 27, 2023
امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے ،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن 33حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23فروری کو جاری کرے گا۔

ان 33 نشستوں میں کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5 ، اسلام آباد کے 3، لاہور اورملتان کے دو دو ، جبکہ کوئٹہ ، جہلم، بھکر اور ڈی جی خان کا ایک ایک جبکہ خیبرپختونخوا کے 8 حلقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ان 33 حلقوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے نتیجے میں نشستیں خالی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔