حکومت کا شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ

راولپنڈی متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلع انتظامیہ سے پولیس کی مدد مانگ لی


ویب ڈیسک January 27, 2023
(فوٹو : فائل)

حکومت نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے راولپنڈی متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلع انتظامیہ سے مدد مانگ لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، قبضہ چھڑوانے کے لیے پولیس کی مدد فراہم کریں، متروکہ وقف املاک کے عملے کے ساتھ کم از کم ڈی ایس پی رینک کا افسر موجود ہو۔

دریں اثنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی پر قبضے کے ارادے ہیں، نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، 5 مرلہ کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جو کہ دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو باتیں طے کرلی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں