بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی

پوسٹمارم رپورٹ کے مطابق لاشوں میں زہر پایا گیا ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 27, 2023
سنجیو مشرا نے خود کشی سے قبل سوشل میڈیا پرپیغام چھوڑا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں بی جے پی کے سابق عہدیدار نے بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے سابق عہدیدار سنجیو مشرا بچوں کی بیماری سے پریشان تھے۔سنجیو مشرا کے دونوں بیٹے پٹھوں کی کمزوری کی بیماری میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ میں تھے۔

دونوں بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد سنجیو مشرا اور ان کی بیوی نے خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں چاروں لاشوں میں زہر پایا گیا ہے۔

خود کشی سے قبل سوشل میڈیا پر پیغام میں بی جے پی کے سابق عہدیدار کا کہنا تھا کہ اوپر والا کسی دشمن کے بچوں کو بھی یہ بیماری نہ دے۔ میں اپنے بچوں کو بچا نہیں سکتا اس لیے خود کشی کررہا ہوں۔

سوشل میڈیا پوسٹ پڑھنے کے بعد جب سنجیو مشرا کے دوست ان کے گھر پہنچے تو وہ بے ہوشی کی حالت میں ملے۔ انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں