حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ

جولائی تا 14 جنوری موجودہ حکومت نے 1300 ارب قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گزشتہ حکومت نے 320 ارب قرض لیا


ویب ڈیسک January 27, 2023
(فوٹو : انٹرنیٹ)

جولائی تو جنوری حکومت کی جانب سے بینکنگ سیکٹر سے حاصل کیے گئے قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ بینکنگ سیکٹر سے قرض لینے کا سلسلہ جاری ہے، یکم جولائی تا 14 جنوری حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے 1300 ارب روپے کے قرضے لیے جب کہ گزشتہ مالی سال اسی مدت کے دوران حکومت نے 320 ارب روپے کے قرضے لیے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نجی شعبے کے قرضوں میں 42 فیصد کمی آئی ہے نجی شعبہ نے رواں مالی سال کے دوران 410 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نجی شعبہ نے 707 ارب کے قرضے لیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں