پی ایس ایل8 بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم

لیگ میچز کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی


Zubair Nazeer Khan January 27, 2023
لیگ میچز کے دوران بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم ہوگئی۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں گلے شکوے دور کردیے، مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کراچی میں پی ایس ایل8 کے میچز کے انعقاد کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے، نیشنل اسٹیڈیم میں 14 تا 26 فروری لیگ کے 9 میچز کا انعقاد ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ ری پلیسمنٹ میں کس کھلاڑی کو کونسی فرنچائز نے منتخب کیا؟

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہمارا ایونٹ ہے اور ہم اسے شایان شان منعقد کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی اور مقامی کرکٹ کی ترقی کیلئے نجم سیٹھی کی خدمات کو سراہا۔

نجم سیٹھی نے کلب کرکٹ کی بحالی سمیت کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

قبل ازیں پی ایس ایل کے مقابلوں میں غیرمعمولی تعاون کے باوجود پی سی بی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر سندھ حکومت نے سرد مہری اختیار کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق ذمہ داری سنبالنے والے نجم سیٹھی نے سید مراد علی شاہ کی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، ملاقات میں نیشنل اسٹیدیم کے جنرل منیجر ارشد خان بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں