بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
اقراء کراچی سے بذریعہ جہاز کھٹمنڈو پہنچی جہاں بھارتی نوجوان سے ہندو رسومات کے مطابق مبینہ شادی کی
انڈیا کے شہر بنگلور میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہونے والی پاکستانی لڑکی اقراء جیوانی کے اغواء کی ایف آئی آر منظر عام پر آگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرے گھاٹ چوک شاہی بازار کی رہائشی محمد سہیل جیوانی نے انیس ستمبر 2022 کو تھانہ سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف اپنی بیٹی اقراء کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس کے مطابق اقراء جیوانی گھر سے کالج جانے کیلئے نکلی اور دوبارہ گھر واپس نہیں لوٹی۔
اقراء کراچی سے بذریعہ جہاز کھٹمنڈو پہنچی جہاں بھارتی نوجوان سے ہندو رسومات کے مطابق مبینہ شادی کی۔
کھٹمنڈو سے اقراء، ملائم سنگھ یادو کے ساتھ بھارتی شہر بنگلور جاکر کرایہ کے گھر میں مقیم ہوئی جہاں بنگلور پولیس نے دونوں کو حراست میں لیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اقرا آن لائن لڈو کھیلنے کے دوران بھارتی نوجوان ملائم سنگھ یادو کے عشق میں گرفتار ہوئی تھی۔