سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر

6 سو سے او پی ڈی میں 200 مریض موسمی بخار کی شکایت و علامات کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں، ڈاکٹر

—فائل فوٹو

شہر میں خشک، سرد اور گرد آلود ہوائیں چلتے ہی شہری بلخصوص بچے اور بزرگ موسمی بخار میں مبتلا ہونے لگے ہیں جس کے باعث سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نزلا، کھانسی، نمونیا اور سانس کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں 25 فیصد مریض موسمی بخار کی شکایت کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں جبکہ اسپتال میں 10سے 15 فیصد اضافہ ایسے مریضوں میں ہوا ہے جن کو پہلے سے سانس کا مرض یا کولڈ الرجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار ہفتوں سے کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت کم ہوتا ہے،جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچے نزلا، زکام، کھانسی اور موسمی بخار میں مبتلا ہورہے ہیں۔


ڈاکٹرز کے مطابق اسپتال میں نمونیا کے بھی معمول سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، 6 سو سے زائد اوپی میں سے تقریباً 200 مریض موسمی بخار کی شکایت و علامات کے ساتھ اسپتال آرہے ہیں۔

ڈاکٹرز نے ہدایت کی کہ بچوں اور بزرگ گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور خاص طور پر سروں کو ڈھک کر باہر نکالیں، گرم مشروبات کا استعمال بھی سینے کو گرم رکھنے میں مفید ثابت ہوسکتا ہے، سڑکوں پر ماسک پہننے سے سانس کے مرض میں مبتلا افراد دھول ،مٹی اور گرد آلود آب و ہوا سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

 
Load Next Story