ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
بھارت کے 29 رکنی دستے کو چار روز پہلے ویزے جاری کیے گئے تھے
دو دن تاخیر سے این او سی پانے کے بعد ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کےلیے بھارتی بیس بال ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔
واہگہ بارڈر پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کرنے کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ کیا۔
بھارت کے 29 رکنی دستے کو چار روز پہلے ویزے جاری کیے گئے تھے تاہم واہگہ آمد پر بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور دوبارہ این او سی لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
انڈین بیس بال فیڈریشن کےسیکریٹری ہریش کمار نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کےمشکور ہیں جنہوں نے تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ہماری آمد کو یقین بنانےمیں مدد کی۔
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ اسلام آباد میں کھیلا جارہا ہےجس میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ،نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور فلسطین کی ٹیمیں شریک ہیں۔