کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات حکومتی مشینری سرگرم

محکمہ صحت سندھ اور سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کی ٹیم کا کیماڑی کے علاقے کا دورہ کیا

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار بیماری پھیل نے کے بعد حکومتی مشینری سرگرم ہو گئی ہے محکمہ صحت سندھ اور سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کی ٹیم کا کیماڑی کے علاقے کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فضائی نمونے تجزیے کے لیے موبائل لیبارٹری متاثرہ علاقے میں پہچا دی گئی جبکہ محکمہ صحت سندھ نے بھی معاملے پر موبائل فیری کیمپ قائم کیا جہاں پر لوگوں کے ایکسرے اور بلڈ سمپلز جمع کیے گئے۔

علاوہ ازیں حتمی طور میں ڈاکٹروں کی ٹیم اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کے آیا کیماڑی میں بچوں کی ہلاکتوں کی وجوہات کیا ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ 5 جنوری سے اب تک ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے 19 لوگوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔


علاقہ مکین محمد رمظاں کا کہنا تھا کہ علاقے میں فیکٹریاں ہیں جس کی وجہ سے لوگ فضائی آلودگی کا شکار ہو رہے ہیں بخار گلے اور جسم میں درد عام سے تکلیف بن گئی ہے جس کے بعد لوگ انتقال کر جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کئی درخواستیں دیں پر کوئی سنے کو تیار نہیں ہے، فیکٹریوں کو رہائشی علاقے سے باہر نکالا جائے تاکہ لوگ صحت مند زندگی گزار سکیں۔

دوسری جانب ڈی سی کیماڑی مختیار ابڑو کا کہنا ہے کہ ہے لوگوں کی ہلاکت کی باتیں محض منہ زبانی ہیں، ہمارے پاس کوئی بھی ڈیٹا موجود نہیں ہے کہ کیون لوگ ہیں اور کب اور کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی شکایات پر فیکٹریاں سیل کی ہیں جبکہ لوگوں کی ہلاکت کے حوالے سے ٹیم تشکیل دی ہے جو تمام لوگوں کے حوالے تفصیلات حاصل کرے گی۔
Load Next Story