آئی اے ای اے اجلاس ميں ايران كی جوہری تنصيبات كے خلاف قرارداد منظور
آئی اے ای اے كے ہيڈ كوارٹر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس ميں چين اورروس كے نمائندوں نے بھی اس قرارداد كے حق ميں ووٹ ديا
لاہور:
جوہری توانائی كی بين الاقوامی ايجنسی (آئی اے ای اے) كے اجلاس ميں ايران كی جوہری تنصيبات كيخلاف قرارداد منظور كر لی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ كے مطابق آسٹريا كے دارالحكومت ويانا ميں آئی اے ای اے کے اجلاس ميں ايران كےخلاف قرارداد منظوركرتے ہوئے فوری طور پراقوام متحدہ کی معائنہ ٹیم كو ايران كی جوہری تنصيبات تک رسائی دينے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔ اس قرارداد ميں ايران كی جانب سے يورينيم كي افزودگی اور جوہری تنصيبات تک رسائی نہ دينےكےعمل پر شديد تنقيد بھی كی گئی ہے۔
آئی اے ای اے كے ہيڈ كوارٹر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس ميں چين اورروس كے نمائندوں نے بھی اس قرارداد كے حق ميں ووٹ ديا۔