پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی

واضح رہے کہ مردم شماری کے لئے محکمہ تعلیم نے 50 ہزار کی نفری مانگی تھی

فوٹو فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور مردم شماری کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹیاں لگانا پنجاب پولیس کیلئے مشکل ہوگا، پولیس حکام نے وفاق سے 15 ہزار کی نفری طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل اور مردم شماری کے دوران سیکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے پاس نفری کم پڑگئی، آئی جی پنجاب نے یکم مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شروع ہونے والی مردم شماری کےلئے 15 ہزار کی نفری وفاقی حکومت سے مانگ لی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کےلئے لاہور میں 45 سو ٹیموں کےلئے 5 ہزار سے زائد ملازمین درکار ہوں گے جب کہ صوبہ بھر میں ساڑھے 47 ہزار سے زائد ٹیموں کیلئے 50 ہزار نفری درکار ہوگی۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے ریزویر میں صرف 14 ہزار سے زائد نفری موجود ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مردم شماری کرنے والی ٹیموں کو نفری کس طرح فراہم کی جائے گی، پلان ترتیب دے دیا گیا، جس کے تحت تمام اضلاع میں تھانوں کی نفری مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گی اور ہر ٹیم کے ساتھ 1 اہلکار جب کہ 10 ٹیموں پر ایک سپروائزری افسر تعینات کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران متعلقہ اضلاع میں وفاق سے مانگی گئی نفری مردم شماری کےلئے تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مردم شماری کے لئے محکمہ تعلیم نے 50 ہزار کی نفری مانگی تھی۔
Load Next Story