امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی

جیک آکن کلوس نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے تیارکردہ تقریر کچھ تبدیلیوں کے ساتھ کانگریس میں پیش کی


ویب ڈیسک January 28, 2023
امریکی رکن کانگریس نے پہلی مرتبہ کمپیوٹرسافٹویئر سے تیارکردہ تقریر پڑھی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی رکن کانگریس نے ایک دلچسپ واقعے میں سافٹ ویئر سے تیار کردہ تقریر کانگریس اجلاس میں پڑھی جس پر عوام نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی رکن کانگریس اور ڈیموکریٹس سےتعلق تعلق رکھنے والے نمائیندے جیک آکن کلوس نے بدھ کے روز کانگریس ایوان میں آن لائن چیٹ بوٹ اور سافٹ ویئر 'چیٹ جی پی ٹی' سے تیارکردہ ایک مختصر تقریر پڑھی ہے جو غالباً کسی کانگریس رکن کی جانب سے غیرانسان کی جانب سے تحریر کردہ پہلا اظہار بھی ہے۔

جیک نے بتایا کہ انہوں نے 'جیٹ جی پی ٹی' سے کہا کہ وہ ' 100 الفاظ کی ایک تقریر لکھے جو ایوانِ نمائیندگانِ کے فلور پرقانون سازی کے متعلق پیش کی جائے گی۔' تاہم جیک نے اس تقریر میں کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تقریر قانون سازی کے تحت ایک بل کے موقع پر کی گئی تھی۔ اس قرارداد کا مقصد امریکا اور اسرائیل کے درمیان مصنوعی ذہانت کے مشترکہ مرکز کی تعمیر ہے ۔ اس منصوبے کا نام امریکا اسرائیل اے آئی سینٹر رکھا جائے گا۔ دونوں ممالک اس مرکز کے تحت مصنوعی ذہانت کے تحت مشترکہ تحقیق کریں گے۔

34 سالہ جیک نے کہا کہ وہ ایوان میں سب سے کم عمر رکن ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اب زندگی کے ہرشعبے کو تبدیل کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اس موقع کے مناسبت سے اے آئی تقریر پڑھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں