ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
ہلال احمر ہمیشہ مستحقین اور بنیفشری کی حرمت اور وقار کا خیال رکھتا ہے، ترجمان ہلال احمر
چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد لغاری نے گجرانوالہ برانچ میں خواجہ سراء کے رقص کا نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہلال احمر گجرانوالہ برانچ میں خواجہ سرا کے رقص کا معاملے پر ہلال احمر نیشنل ہیڈکواٹر نے نوٹس لےلیا، چیئرمین ہلال احمر کے حکم پر سیکریٹری ہلال احمر پنجاب برانچ کی زیرنگرانی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تحقیقاتی کمیٹی خواجہ سراء کے رقص کے معاملے پر 24 گھنٹے میں رپورٹ نیشنل ہیڈ کواٹر کو پیش کرے گی۔
ترجمان ہلال احمر نیشنل ہیڈکواٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیق ہوگی اور واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق میڈیا کو آگاہ رکھا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہلال احمر ہمیشہ مستحقین اور بنیفشری کی حرمت اور وقار کا خیال رکھتا ہے۔