آسٹریلیا کا 79 سالہ شخص فٹبال کا معمر ترین کھلاڑی قرار
ڈیوڈ مج نے 79 برس اور 89 دن کی عمر میں فٹبال کلب سے باقاعدہ کھیل میں حصہ لیا جو ایک ریکارڈ ہے
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باضابطہ طور پر کہا ہے کہ اس بدھ کو اپنی 80ویں سالگرہ منانے والے کھلاڑی ڈیوڈ مج فٹبال کے بزرگ ترین کھلاڑی ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق ڈیوڈ کی عمر 79 سال اور 89 دن تھی جب انہوں نے 'کسِنگ فٹبال کلب' کی جانب سے نارتھ ٹورامورا کے خلاف ایک میچ کھیلا۔ اس طرح انہیں دنیا کے بزرگ ترین سوکر کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
اس سے قبل دنیا کے بزرگ ترین کھلاڑی کی عمر 73 برس تھی اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ ڈیوڈ نے 25 اپریل 2022 کو ایک میچ کھیلا اور ڈیڑھ گھنٹے تک میدان میں رہے تھے۔