
واضح رہے کہ صاحبزادہ فضل کریم گذشتہ سال 15 اپریل کو رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے اور 20اپریل کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ان کی پہلی برسی کے موقع پر فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دوپہر 2بجے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے اتوار کی شب لندن فون کر کے الطاف حسین اور ایم کیوایم کو استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کو کانفرنس میں مدعو کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں یقین دلایا کہ ایم کیوایم اس اجتماع میںضرور شرکت کرے گی ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔