یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے ہمارے پاس نہیں ہیں ترجمان تحریک طالبان

ہمارا کوئی ساتھی رہا نہیں ہوا، حکومت نے اچھا مذاق شروع کیا ہے،شاہد اللہ شاہد


Online April 08, 2014
اجمل خان ہمارے پاس ہیں۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد فوٹو: فائل

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت کو غیر عسکری قیدیوں کی رہائی،فری پیس زون اور ساتھیوں کا قتل عام روکنے کی تین شرائط پیش کیں ایک پر بھی عمل نہیں ہواحکومت کا غیر عسکری قیدیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے ہمارے کسی ساتھی کو رہا نہیں کیا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ساتھیوں کی بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں معمول ہے، ہم امن کا تحفہ دے رہے تھے بدلے میں ساتھیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ حکومت کس کو رہا کر رہی ہے۔

اگر ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جا رہا ہے تو ہماری کمیٹی کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے ہمارے پاس نہیں ہیں تاہم اجمل خان ہمارے پاس ہیں۔ گمنام لوگوں کی رہائی سے حکومت نے اچھا مذاق شروع کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں