
ایک بیان میں انہوں نے کہا ساتھیوں کی بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں معمول ہے، ہم امن کا تحفہ دے رہے تھے بدلے میں ساتھیوں پر تشدد کیا جا رہا ہے، مطالبات نہ مانے گئے تو جنگ بندی میں توسیع ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ حکومت کس کو رہا کر رہی ہے۔
اگر ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جا رہا ہے تو ہماری کمیٹی کو کیوں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے ہمارے پاس نہیں ہیں تاہم اجمل خان ہمارے پاس ہیں۔ گمنام لوگوں کی رہائی سے حکومت نے اچھا مذاق شروع کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔