سیالکوٹ شادی سے انکار پر 5 بچوں کی بیوہ ماں قتل

ملزم مقتولہ ثومیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا


ویب ڈیسک January 28, 2023
پولیس نے خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کیا (فوٹو فائل)

شادی کرنے سے انکار پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مراد پور کے علاقے چٹی شیخاں میں پیش آیا، جہاں ملزم شادی کرنے سے انکار پر 5 بچوں کی بیوہ ماں کو قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزم مقتولہ ثومیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، جس سے انکار پر اس نے تیز دھار آلے سے وار کرکے خاتون کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کی ماں اور بیوہ تھی، جس کی لاش اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق خاتون کا قاتل جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |