دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
پولیس نے خاتون کو گرفتارکر کے مغوی ریاض علی کو بازیاب کرالیا
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
ذرائع کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ سعید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث ایک خاتون کو گرفتارکر کے مغوی ریاض علی کو بازیاب کرالیا تاہم ملزمہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق 7 جنوری کو امزر خان نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ سعید آباد میں ریاض علی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.
ملزمان نے مغوی کی رہائی کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا جبکہ عورت کے ساتھ شامل دیگر 4 اغوا کاروں کو پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں دوستی کا جھانسہ دیکر ریاض علی کو بلانے اور بعدازاں اغوا کی واردات انجام دینے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ موبائل فون پر دوستی کا جھانسہ دینے کے بعد مختلف کرائے کی جگہوں پر لوگوں کو بلواتی تھی جہاں مکان میں پہلے سے ہی موجود گروہ کے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اغوا کی واردات انجام دیتی تھی۔
ملزمہ اغوا برائے تاوان بلکہ زمینوں پر قبضے سے متعلق لینڈ مافیا کی مدد سے مختلف پلاٹوں پر قبضہ کرچکی ہے . گرفتار ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔