قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول

بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے اضافی پلاٹ واپس لیکر نیلام کیے جائیں، قومی کفایت شعاری کمیٹی

بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے اضافی پلاٹ واپس لیکر نیلام کیے جائیں، قومی کفایت شعاری کمیٹی (فوٹو فائل)

قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہیں۔

قومی کفایت شعاری کمیٹی نے بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے اضافی پلاٹ واپس لیکر نیلام کرنے کی سفارش کردی۔


2024تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں 15فیصد کمی کی بھی سفارش، قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلیے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

کمیٹی نے وزیراعظم آفس کو سالانہ 500سے ایک ہزار ارب روپے تک بچت کی سفارشات بھجوادی ہیں، جن میں سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں دس فیصد کمی کی سفارشبھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کو بھیجی گئی سفارشات میں بیورو کریسی اور ججز سے ایک سے زائد پلاٹ واپس لینے کے ساتھ اضافی پلاٹ واپس لے کر انھیں نیلام کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
Load Next Story