برطانوی ویزوں کی فیس میں4 سے 8 فیصد تک اضافہ
نئی فیسوں کا اطلاق 6 اپریل سے ہونا قرار پایا ہے۔
برطانوی حکومت نے برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلیے رواں ماہ سے ویزا فیسوں میں4 فیصد سے 8فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
نئی فیسوں کا اطلاق 6 اپریل سے ہونا قرار پایا ہے تاہم برطانوی ویزہ کیلئے درخواست دینے والوں کی اکثریت اس اضافے سے لاعمل ہے، اس اضافے سے برطانیہ حصولِ تعلیم کیلئے جانے والے طلبہ زیادہ متاثر ہونگے۔
یاد رہے کہ برطانیہ نے سلامتی اور دہشتگردی جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنی پالیسی کو پہلے ہی خاصا سخت کر رکھا ہے۔ مختلف ویزہ کیٹیگریزکیلئے جو اضافہ کیا گیا ہے اس کے مطابق برطانیہ وزٹ ویزہ پر جانے والوںکیلئے 6 ماہ تک کی مدت والے ویزے کی فیس80 پائونڈ سے بڑھا کر 83 پائونڈکر دی گئی ہے۔