بھارت ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ

واقعے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا، ترجمان بھارتی فضائیہ


ویب ڈیسک January 28, 2023
تباہ ہونے والے طیارے سخوئی 30 اورمیراج 2000 ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔



بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے فضا میں تصادم کے باعث گر کرتباہ ہوئے۔ واقعہ میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کریش کی جگہ پر آپریشن جاری ہے۔واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں