کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی میرا فرض بنتا ہے راکھی ساونت
میں نماز پڑھتی ہوں اور خدا سے دعا بھی کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا راکھی ساونت
راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا ہے تو وہ نماز کی ادائیگی بھی کریں گی۔
حال ہی میں اپنے مسلمان دوست عادل خان سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا ہے تو اب نماز کی ادائیگی کرنا بھی ان کا فرض بنتا ہے۔
راکھی نے میڈیا نمائندے کے نماز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں، ویڈیو میں راکھی کو کہتے سُنا جا سکتا ہے کہ 'میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے دعا بھی کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا'۔
دوسری جانب ان دنوں راکھی کی والدہ کی طبعیت بھی خراب ہے جسکی وجہ سے اداکارہ پریشان ہیں اس لئے انہوں نے حال ہی میں اپنے شوہر عادل خان کے ساتھ درگاہ پر حاضری دے کر اپنی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو درگاہ کے باہر پھولوں کی چادر خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ساتھ ہی راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ درگاہ پر حاضری دے رہی ہیں اور دعا کریں گی کہ ان کی والدہ ٹھیک ہوجائیں اور ان کی عادل خان درانی سے شادی کامیاب رہے۔
A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)

View this post on Instagram
A post shared by ETimes TV (@etimes_tv)