مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے ملزمہ کو 14 فروری تک گرفتاری سے روکتے ہوئے ایف آئی اے سئ تفتیشی رپورٹ طلب کرلی
عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریک الٰہی کی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی، جہاں تحریم الٰہی،راسخ الٰہی اور زارا الٰہی نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتے اثاثے؛ پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کے بعد بہو بھی ایف آئی اے طلب
عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، راسخ الٰہی اور دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں جمع کروانے کا حکم دیا۔
عدالت نے ملزمہ کو 14 فروری تک گرفتاری سے روکتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مونس الٰہی کی اہلیہ کو اثاثوں میں اضافے کی وجہ سے طلب کیا گیا جب کہ ملزمان نے ممکنہ گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا لی۔