
لاہور قلندرز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری سے نجات پانے والے نوجوان فاسٹ بولر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کی تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بولنگ کی مشقیں شروع کردی ہیں۔
لاہور قلندر کی قیادت کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ردھم میں آتے ہوئے نیٹ سیشن میں بابراعظم کے خلاف برق رفتار گیندیں کرائیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
واضح رہے کہ 13 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں بابراعظم پشاور زلمی کی نمائندی کریں گے جبکہ شاہین آفریدی دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کی کمان سنبھالیں گے۔
دونوں ٹیمیں لیگ میچ میں پہلی مرتبہ 28 فروری کومد مقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ٹکراؤ 7 مارچ کو طے ہے۔
. @iShaheenAfridi vs @babarazam258
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) January 28, 2023
How excited are you for 2⃣6⃣Feb and 7⃣ March in #HBLPSL8 ?#sochnabemanahai #SabSitarayHumaray #ICCAwards pic.twitter.com/1Z4VVqlk1m
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔