شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم

قانون کا مقصد تب ہی پورا ہوتا ہے جب شکایت کنندہ کو اسپتال کی طرف سے کسی غفلت پر ریلیف فراہم کیا جائے، صدر مملکت


ویب ڈیسک January 28, 2023
(فوٹو فائل)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال کو 29 لاکھ روپے کی رقم شہری کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ مریض کی موت اسپتال کے ڈاکٹرز کی طبی غفلت اور پیشہ ورانہ بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسپتال پر 9 لاکھ روپے کے جرمانے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست مسترد کر دی۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ایسے ہی کیس میں شفا اسپتال پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا گیا بلکہ میڈیکل بل واپس کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔ شکایت کنندہ (مرحومہ کی بیٹی) کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قانون کا مقصد تب ہی پورا ہوتا ہے جب شکایت کنندہ کو اسپتال کی طرف سے کسی غفلت پر ریلیف فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں