اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

مفاد عامہ میں غلط قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ترجمان اوگرا


ویب ڈیسک January 28, 2023
مفاد عامہ میں غلط قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ترجمان اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں، ابلاغ عامہ میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مفاد عامہ میں غلط افواہوں سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پٹرول کی قلت کی تردید، 18 دن کے ذخائر دستیاب

واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں اڑی ہوئی ہیں۔

قرض فراہم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔