آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں فضل الرحمان

باچا خان اور ولی خان کی آزادی کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا


ویب ڈیسک January 28, 2023
سربراہ جے یو آئی (فائل فوٹو)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان اور خدائی خدمت گاروں سے سمجھیں۔

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ باچا خان اور ولی خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طبعیت ناساز ہے مگر جب اطلاع ملی کے باچا خان اور ولی خان کے موضوع پر تقریب ہے تو شرکت کرنا لازمی سمجھا، ولی خان کے ساتھ والد محترم کے دور سے قریبی تعلق رہا ہے، ہم طالبعلم تھے میں دارالعلوم حقانیہ پڑھتا تھا، ولی خان کے پاس آنا جانا لگا رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان اور ولی خان کی آزادی کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، آزادی کا کوئی مفہوم سمجھنا چاہتا ہے تو شیخ الہند کے پیروکاروں سے سمجھیں، آزادی کا مفہوم اگر سمجھنا ہے تو باچان خان اور خدائی خدمتگاروں سے سمجھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں