ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے سراج الحق

میں اپنے آپ کو مسجد میں احتساب کے لیے پیش کر سکتا ہوں، کیا حکمران کرسکتے ہیں؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان

میں اپنے آپ کو مسجد میں احتساب کے لیے پیش کر سکتا ہوں، کیا حکمران کرسکتے ہیں؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان (فوٹو فائل)

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے۔

سراج الحق نے بہاول پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75سال سے تمام تجربات ناکام ہوگئے ہیں، 35 سال سے اس ملک پر جرنیلوں نے حکومت کی، آج کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ پاکستان کا اللہ حافظ، آج پاکستانی آلو ٹماٹر پیاز کے لئیے ترس رہا ہے۔


سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ وہ پاکستان ہے جو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے دیا، اس ٹرائیکا کی وجہ سے تیس کروڑ عوام تباہ ہورہے ہیں، آپکی حکومت سارا نظام سود اور خیرات کی بنیاد پر چلا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک شہزادی آج لندن سے آچکی ہے اور ڈیمانڈ کرتی ہے کہ میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پی ڈی ایم اور ان حکمرانوں کا احتساب نہیں کر سکی ، انکا احتساب آپ عوام نے کرنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آئے توسودی نظام کو ختم کریں گے، میں اپنے آپ کو مسجد میں احتساب کے لیے پیش کر سکتا ہوں، کیا یہ تمام حکمران اپنے آپ کو مسجد میں احتساب کے لیے پیش کر سکتے ہیں یہ نہیں کریں گے، عوام اسلامی نظام کے لیے جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں۔
Load Next Story