عمران خان کے آصف زرداری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے

سابق صدر کے خلاف عمران نیازی کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، شہباز شریف

—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سابق صدر کے خلاف بیان پر وزیراعظم شہباز شریف آصف علی زرداری کی دفاع میں سامنے آگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین کے خلاف زہر پھیلانے کے لیے سازشی تھیوری کے نمونے کے مطابق بھی ہیں۔

مزیدپڑھیں: میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر متعلقہ رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کرنے کے لیے کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے نے دعویٰ کیا تھا کہ مجھے قتل کرنے کے لیے اب پلان سی بنایا گیا ہے جس کیلیے زرداری نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو

 

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دئیے جانے کے بعد عمران خان اب میرے والد سابق صدر آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے۔

 

 
Load Next Story