مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد ڈاکٹراور خریدار گرفتار
ٹی ایچ کیو مری سے چوری کی گئی تینوں مشینیں لاہور سے برآمد کی گئیں
January 28, 2023
مری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے چوری ہونے والی تینوں ڈائیلاسز مشینیں برآمد کرلی گئیں۔
اےڈی سی ار مری قاسم اعجاز نے بتایا کہ مشینوں کی چوری میں ملوث راولپنڈی کے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مشینوں کے خریدار کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو مری سے چوری کی گئی تینوں مشینیں لاہور سے برآمد کی گئیں۔ ڈائیلاسز مشینوں کی چوری پر اے ڈی سی ار مری قاسم اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔