اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے ولی عہدے کے دورے کے پیش نظر تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری


Staff Reporter January 28, 2023
فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ولی عہد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں 30 جنوری بروز پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں چھٹی دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطاب تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ معمول کے مطابق امور سرانجام دے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس ، آئیسکو، ایس این جی پی ایل کے ملازمین بھی دفاتر آئیں گے جبکہ شہر اقتدار کے تمام اسپتال بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ مذکورہ اداروں کے علاوہ تمام نجی و سرکاری ادارے و دفاتر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ امارات کے صدر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پیر کو دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب سوموار کو اسلام آباد میں مقامی چھٹی، تعلیمی اداروں سے متعلق حکام خاموش ہیں کیونکہ انہیں وزارت تعلیم کی جانب سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں